Home / Fashion / Life & Love / لاہور میں قربانی کیلئے لایا گیا اونٹ نالے میں گر گیا

لاہور میں قربانی کیلئے لایا گیا اونٹ نالے میں گر گیا

لاہور (صباح نیوز)لاہور میں قربانی کیلئے لایا گیا اونٹ نالے میں گر گیا۔ ریسکیو اور واسا کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کرین کی مدد سے اونٹ کو نالے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد کے قریب اونٹ نالے میں جا گرا وہاں موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اونٹ نالے سے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے جس کے بعد ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔تین گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ریسکیو اور واسا کے اہلکاروں نے اونٹ کو نالے سے  بحفاظت باہر نکال لیا۔ شہریوں  نے بتایا کہ لوگوں کے رش کے باعث اونٹ نالے میں گر گیا تھا جسے ریسکیو اور واسا کے اہلکاروں نے آ کر باہر نکالا۔ اونٹ نالے سے  بحفاظت باہر نکالنے پر وہاں موجود شہریوں کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *