Home / World / پاک بھارت بات چیت کیلئے تعاون کرینگے، وائٹ ہائوس

پاک بھارت بات چیت کیلئے تعاون کرینگے، وائٹ ہائوس

واشنگٹن(بین الاقوامی) امریکی وائٹ ہائوس کے ایک اہل کار   نے کہا ہے کہ پاک بھارت براہِ راست بات چیت کے لیے تعاون کریں گے، فوجی تنائو کے خطرات سے گریز کے لیے کشیدگی کم کی جائے ۔  انہوں نے اپنے  ایک بیان میں  کہا  کہ    فریقین کے درمیان فوری ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خطے میں تنازع کی تاریخ کو مدِنظر رکھتے ہوئے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں ، فوجی تنائو کے خطرات سے گریز کے لیے کشیدگی کم کی جائے۔انہوں نے کہا  کہ  امریکا تنائو کم کرنے کی تمام کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کا اسی حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کی قانون سازی کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا تھا کہ بھارتی فیصلے کے وسیع مضمرات ہوں گے، اس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

About admin

Check Also

The Secrets Of Rich And Famous Writers

Don’t act so surprised, Your Highness. You weren’t on any mercy mission this time. Several …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *